بجلی چوری کے خلاف پسکو سرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی گلبہار پشاور کے علاقوں میں کارروائی

مختلف علاقوں میں 5 کمرشل اور تین گھریلو ڈائریکٹ کنکشنز پکڑے گئے

منگل 16 فروری 2016 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے ڈائریکٹرنسیم اﷲ خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر سرویلینس سمیع اﷲ بنگش کی سربراہی میں پسکو گل بہار سب ڈویژن کے مختلف علاقوں رنگ روڈ,پھندوروڈ میں چھاپے مارے اور اس دوران 5 کمرشل اور تین گھریلو ڈائریکٹ کنکشنز موقع پر پکڑلئے گئے اس کے علاوہ دو کمرشل اور ایک انڈسٹریل میٹرز بھی پکڑے گئے جو کہ بجلی چوری کی غرض سے آہستہ کئے گئے تھے․ان کے میٹرز اتارکر پسکو لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے ․اسی طرح پسکوسرویلینس ٹیم نے گزشتہ روز اکوڑہ خٹک ,چکدرہ اورپبی کے علاقوں میں بھی کاروائی کی جس کے دوران کئی ڈائریکٹ کنکشنزاور بجلی چوری کے لئے ٹیمپرکئے گئے میٹرز بھی پکڑے گئے جن کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :