پشاور کی تاجر برادری بھتہ خوری اور حاجی حلیم جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سراپااحتجاج بن گئی

منگل 16 فروری 2016 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پشاور کی تاجر برادری بھتہ خوری اور حاجی حلیم جان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سراپااحتجاج بن گئی اور اگلے ہفتے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل امن کانفرنس طلب کرلی ہے۔پشاور کی تاجر برادری حاجی حلیم جان کے قتل میں ملوث افرادکی تاحال گرفتاری اور آئے روز موصول ہونے والی بھتہ خوری کی پرچیوں کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے تاجر چوک یاد گا ر میں جمع ہوئے اور ریلی کی شکل میں قصہ خوانی بازارپہنچے مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ان کا کہناتھا کہ حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طر ح ناکام ہوگئی ہیں تاجروں نے پولیس کے ناروا رویے کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

تاجروں نے حاجی حلیم جان کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجا ج رکھنے اور اگلے ہفتے امن کانفرنس طلب کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تاجرہنماؤں کا کہنا تھا کہ صوبے کی تاجر برداری کو کئی عر صے سے بھتے کی کالز موصول ہو رہی ہیں جبکہ بھتہ خوروں کو پیسے نہ دینے کی صورت میں تاجروں کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے، جس کے باعث کئی تاجر پشاور سے اپنا کاروبار دیگر شہروں کومنتقل کرنے پر مجبور ہیں، تاجروں کاکہنا تھا کہ حکومت تاجروں کو تفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے اگر حکومت تاجر برادری کو سیکورٹی فراہم نہیں کر سکتی تو فوری طور پر مستعفی ہو جائے ۔

متعلقہ عنوان :