فرینچ ڈرین کی تعمیر کے بعد شاہ جہان مسجد کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا جائے، شرمیلا فاروقی

منگل 16 فروری 2016 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء)وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر پی ڈی ایم ایس آئی روشن قناسرو نے بتایا کہ شاہ جہان مسجد ٹھٹھہ کو موسمی تبدیلی اور سیم و تھور کے اثرات سے بچانے کے لئے انتہائی جدید طرفیقے اپنائے گئے ہیں اور اس مسجد کے چاروں اطراف زیر زمین پانی کی سطح کرم کرنے کے لئے فرینچ ڈرین تعمیر کی گئی ہے جو اپنے آخری مراحل میں ہے، اس کام کی تکمیل کے بعد یہ مسجد سیم و تھور سے پہنچنے والے نقصانات سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائے گی۔

اس موقع پر شرمیلا فاروقی نے فرینچ ڈرین کی تعمیر کے بعد جلد شاہ جہان مسجد کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا جائے، یہ مسجد ایک منفرد اور دلکش فن تعمیر کا نمونہ ہے، اثاثوں اور ورثوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری ثقافت و سیاحت نیاز علی عباسی، ڈائریکٹر جنرل ثقافت منظور احمد قناصرو، ڈائریکٹر آرکیالوجی سندھ قاسم علی قاسم، ایڈیشنل سیکریٹری کامران شمشاد اور محکمہ کے دیگر افسران و انجینئرز نے شرکت کی۔