احمد شہزاد پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہے گراؤنڈ میں ہونے والے حملے پر ان کو بھی افسوس ہے ، یقین ہے کہ احمد شہزاد جلد ٹیم میں واپس آئیں گے،قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 19:50

احمد شہزاد پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہے گراؤنڈ میں ہونے والے حملے پر ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) قومی کر کٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ احمد شہزاد پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہے گراؤنڈ میں ہونے والے حملے پر ان کو بھی افسوس ہے ، ایک واقعے کی وجہ سے ہماری دوستی ختم نہیں ہوئی۔ یقین ہے کہ احمد شہزاد جلد ٹیم میں واپس آئیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے وہاب ریاض کاکہناتھاکہ احمد شہزاد پاکستانی پلیئرز میں سے سب سے زیادہ پسند ہیں جس کا مجھے پتہ ہے کہ وہ عظیم بلے باز ہے اور وہ ایسی صلاحیت رکھتا ہے ، جو کسی بھی ٹیم کی باؤلنگ اٹیک کو بالکل ناکام کر سکتا ہے۔اْن کاکہناتھاکہ دعاہے کہ وہ جلدی سے جلدی ٹیم میں واپس آئیں اور پاکستان کو جس طرح پہلے میچز جتواتا رہا ہے، اسی طرح میچز جتوائے۔

متعلقہ عنوان :