آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچزکے شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستانی ٹیم 12 مارچ کو مقامی ٹیم اور 14 مارچ کو سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی

منگل 16 فروری 2016 19:34

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے بھارت میں 8 مارچ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 8 مارچ سے 3 اپریل تک بھارت میں کھیلا جائے گا جب کہ اس کے لئے 8 مختلف مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل وارم اپ میچ کھیلیں جائیں گے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق 3 مارچ سے شروع ہونے والے وارم اپ میچز میں ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے علاوہ مقامی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی اور ایک روز کے دوران 2 میچز کھیلیں جائیں گے۔پہلا وارم اپ میچ 3 مارچ کو زمبابوے اور مقامی ٹیم جب کہ دوسرا میچ آئرلینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 12 مارچ کو کولکتہ کی مقامی ٹیم سے جب کہ دوسرا میچ 14 مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :