پاک بھارت مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا : شیخ رشید احمد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، بھارت کوپاکستان کے امریکہ سے ایف 16 اور افغانستان کے حوالے سے مذاکرات سے تکلیف ہورہی ہے ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی سازش سے ہوا ،بھارت سلامتی کونسل کا مستقل ممبر نہیں بن سکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق نہیں دونوں پارٹیاں مال بناؤ اور ڈھنگ ٹپاؤ پروگرام پر چل رہی ہیں ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ایف 16خریدنے ٗ افغانستان کے حوالے سے مذاکرات سے تکلیف ہے ، بھارت سلامتی کونسل کامستقل ممبر نہیں بن سکتا ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی رضامندی سے ہوا، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

متعلقہ عنوان :