تور غر میں 3دہشتگرد گرفتاراورکزئی ایجنسی سے بھاری مقداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں

برآمد،اورکزئی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے پر چھاپہ

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:07

تورغر،پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) سکیورٹی فورسز نے تورغر سے 3دہشتگرد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیاہے جبکہ اورکزئی ایجنسی سے بارودی سرنگیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بونیر کے قریب ضلع تورغر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور دستی بم سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بیگ سے 6 کلو بارودی مواد ، 3 ڈیٹونیٹر ، ایک دستی بم اور 4 سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں، یہ سامان تورغر سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ادھر اورکزئی ایجنسی کے علاقے تورسمت میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی سرنگیں برآمد کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحے سمیت بارودی سرنگیں برآمد کرلیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے اسلحے میں 7 مارٹر گولے، 50 فیوز، 5 دستی بم اور ہزاروں کی تعداد میں کارتوس،104 راکٹ گولے کالعدم تبظیم کے کمانڈر کے ٹھکانے سے برآمد کیے گئے جب کہ کارروائی میں بارودی سرنگیں بھی پکڑی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :