وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیو ایم قائد سمیت 20رہنماؤں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ وسیم اختر اور رؤف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے دونوں رہنماؤں روف صدیقی اور وسیم اختر کی عبوری ضمانتوں میں 22فروری تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کا الزام ہے جبکہ مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بھی کردیے ہیں جن میں ایم کیو ایم قائدسمیت 20رہنما شامل ہیں۔عدالت میں پیشی کے بعد وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اندرون سندھ اور شہروں میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے،پیپلز پارٹی نے پہلے اندورن سندھ کو تباہ کیا اور اب شہروں کو تباہ کررہی ہے،جس کے باعث مہنگائی عروج پر ہے اور عوام پریشان ہے۔