قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا: ایم کیو ایم کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 16 فروری 2016 18:58

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا: ایم کیو ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) ایم کیو ایم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا پاسپورٹ ان کے شامل تفتیش ہونے کے باعث اپنی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔ تاہم اب ایم کیو ایم کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے الطاف حسین کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے۔