مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین توڑا جارہا ہے ،مفتی محمد حیات القادری

ضرب عضب سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکو فائدہ ہوا ہے،حکمرانوں کو بھارت سے دوستی کی پالیسی بدلنا ہوگی،کزی نائب صدر عت اہلسنّت پاکستان

منگل 16 فروری 2016 17:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی نائب صدر مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلا کر آئین توڑا جارہا ہے ضرب عضب سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیاکو فائدہ ہوا ہے مزید کہا کہ حکمرانوں کو بھارت سے دوستی کی پالیسی بدلنا ہوگی آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی لڑائی افسوسناک ہے ایف 16طیاروں کی فروخت پر بھارتی واویلا بے جا ہے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملد ر آمد میں مخلص اور سنجیدہ نہیں غیر ملکی قرضے عوام نہیں حکام پر خرچ کئے جاتے ہیں الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا کہ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

اسلام دشمن عالمی طاقتیں قانون ناموس رسالت کو غیر مئوثر بنانے کیلئے سازشیں کررہی ہیں لیکن اہلسنّت ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اہلسنّت ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے رہیں گے مسلم حکمران یمن کا بحران حل کروائیں اسلام کا ہر حکم امن عالم کا ضامن ہے اور اسلام صلح و امن کا دین ہے وزیر اعظم قانون ناموس رسالت میں ترمیم نہ کرنے کا واضح اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :