لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے ہوٹلز کی فروخت کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب کر لیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 17:15

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی آئی اے کے اندرون اوربیرون ملک موجودہوٹلز کی فروخت کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 مارچ کوجواب طلب کر لیا۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ نجکاری کث تحت پی آئی اے کے ہوٹلوں کی فروخت کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری حاصل نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ لندن اور نیو یارک میں موجود ہوٹلز کوکم قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ پیرس میں موجود سکرائب ہوٹل اور کراچی میں موجود پی آئی اے کے سکائی وے ہوٹل کو بھی فروخت کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کے اربوں ڈالر مالیتی ہوٹلز کی فروخت کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ عدالت ان ہوٹلز کی فروخت روکنے کے احکامات صادر کرے۔