سند ھ ہائی کورٹَ : ای او بی آئی کیس میں اے کے ڈی سیکیورٹیز کے گرفتار3ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) سندھ ہائی کورٹَ میں ای او بی آئی شئیرزمیں خرد برد کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کے گرفتار3ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عبدالرسول میمن پر مشتمل بینچ نے کی،دوران سماعت ملزمان فرید اقبال اور طارق کے وکلاء نے دلائل مکمل کرلیے۔وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے وکلاء کل دلائل دینگے،سیشن کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزمان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :