چودھری شجاعت سے سپین کے سفیر کی غیر رسمی ملاقات ،باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو
منگل 16 فروری 2016 16:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے غیر رسمی ملاقات میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اس موقع پر اعزازی قونصلیٹ کمبوڈیا سالک حسین، آسٹریا کے اعزازی قونصلیٹ عبادالرحمن، اعزازی قونصلیٹ برازیل ایڈووکیٹ اعجاز احمد چودھری، شافع حسین، میاں مصباح الرحمن، پی جے میر، جاوید چٹھہ، رانا خالد اور دیگر موجود تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں سپین کی اپنی الگ شناخت ہے، بارسلونا، میڈرڈ اور دیگر شہروں میں پاکستانی کمیونٹی رہائش پذیر ہے۔ سپین کے سفیر کارلوس مورالز نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ا دا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، اسلامی دنیا میں اس کا بڑا مقام ہے لہٰذا پاکستان کو اپنا امیج مزید آگے بڑھانا ہو گا، سپین میں ایک لاکھ 20ہزار پاکستانی امن و امان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جس طرح ترکی نے ترقی کی اسی طرح پاکستان بھی زیادہ سے زیادہ ترقی کرے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.