کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے‘سیکرٹری امور نوجوانان سندھ

منگل 16 فروری 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) سیکریٹری امور نوجوانان اور اسپورٹس محمد راشد کی ہدایت پر محکمہ امور نوجوانان اور ایجوکیشن فار چینج کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہندو تعصب اور معصوم کشمیری کے موضوع پر تقریری مقابلہ کیا گیا جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اس موقعہ پر معروف ٹرینر عمر سلطان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کا حصہ ہے اور ہم آہندہ بھی اسی طرح کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے رہیں گے۔

سید جمال‘سعید رحمان اور اقبال رضا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو فوری طور پر مسئلہ کشمیر کے حل پرتوجہ دینا ہوگی بھارتی فوج اور کچھ مفاد پرستوں نے کشمیریوں کے ارمانوں کا سودا کر دیا۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کو آزادی رائے کا حق ملنا چاہئے تاکہ وہ اپنی مرضی سے پاکستان کے ساتھ الحاق کر سکیں مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہوگا تو دونوں ملک خوشحالی کے دور میں داخل ہونگے تقریب کے ججز کئی کتابوں کے مصنف اور آرٹس کونسل کے ادریس غازی اور خانہ ناز تھے ادریس غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی تقریر میں روانی کی بڑی اہمیت ہوتی ہے باڈی لینگویج بھی دیکھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مثال اور دلیل الگ الگ چیزیں ہیں اگر کسی جملے کو ثابت کرنا ہے تو آپس میں ایک دوسرے کی ٹریننگ کریں تقریری مقابلے میں کہکشاں انجم ونر‘ احمد ونر‘سید اقبال کو اعزازی ٹرافی دی گئی‘ آخر میں طلباء و طالبات میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :