خیبر پختونخواہ کے سابق گورنر سردار مہتاب خان کی جی ایچ کیو آمد۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 15:33

خیبر پختونخواہ کے سابق گورنر سردار مہتاب خان کی جی ایچ کیو آمد۔ آئی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخواہ کے سابق گورنر سردار مہتاب خان نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جی ایچ کیو کے دورے کے دوران سردار مہتاب خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ یاد رہے کہ کے پی کے کے گورنر سردار مہتاب خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے میں واپس جا کر عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ پارلیمانی سیاست کا بھی حصہ بننا چاہتے ہیں جس کے پیش نظر استعفی دے دیا۔