فلم”راک آن ٹو“ کی عکسبندی آخری مراحل میں داخل

منگل 16 فروری 2016 14:27

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) بالی وڈ فلم”راک آن ٹو“ کی عکسبندی آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز فرحان اختر نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ فلم”راک آن ٹو“ کی عکسبندی کا سفر ختم ہونے کے قریب ہے اور اداکار ایک ایک کر کے اس سفر سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فرحان اختر نے اپنی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس پر بڑی محنت کی ہے۔واضح رہے کہ فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر اور رتیش سدھوانی ہیں جبکہ اس کی ہدایات شجاعت سوداگر دے رہے ہیں۔فلم میں ارجن رام پال،فرحان اختر، پراچی دیسائی،شردھا کپور اور پورب کوہلی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔