58ویں میوزک گریمی ایوارڈز،گلوکار کینڈرک لامار اور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے میلہ لوٹ لیا

منگل 16 فروری 2016 14:27

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) امریکی ریپ گلوکار کینڈرک لامار نے 58ویں میوزک گریمی ایوارڈز کی تقریب میں پانچ ایوارڈز اپنے نام کر لئے جبکہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے مسلسل دو سری بار بہترین گلوکارہ کا گریمی ایوارڈ جیت کر ریکارڈ قائم کر دیا ۔ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو اپنے گانوں کے البم”1989“پر تین گریمی ایوارڈز دیئے گئے جن میں سال کی بہترین گلوکارہ ،البم آف دی ایئر اور ریکارڈ آف دی ایئر کے ایوارڈز شامل ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس میں پیر کی شب منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ 22 سالہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے حصے میں آیا ہے۔ٹیلر کو ان ایوارڈز میں سات نامزدگیاں ملی تھیں جن میں سے انھوں نے تین گریمی ایوارڈز جیتے۔

(جاری ہے)

گریمی ایوارڈ کو امریکہ میں موسیقی کی دنیا کا معتبر ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔ ٹیلر سوئفٹ کی البم ’1989‘ 2014 میں جاری کی گئی تھی لیکن گذشتہ سال جب یہ منظرِ عام پر آئی تھی تو اْس سال کے ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا عمل شروع ہو چکا تھا جس کی وجہ سے اسے اس سال نامزدگیوں میں شامل کیا گیا۔

28 سالہ کینڈرک لامار کو 11 شعبوں میں گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انھوں نے پانچ ایوارڈ جیتے۔ٹیلر کو اسی البم کے لیے سال کی بہترین پاپ البم کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔اس کے علاوہ ان کے نغمے ’بیڈ بلڈ‘ کی ویڈیو بہترین میوزک ویڈیو قرار دی گئی اور یہ ایوارڈ انھوں نے کینڈرک لامار کے ساتھ شیئر کیا۔برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیرن نے بھی بہترین انفرادی پاپ گانے کی کارکردگی اور بہترین پاپ سولو پرفارمنس کے لیے دوگریمی ایوارڈز جیت لئے۔

انھوں نے اپنے افسانوی گیت ’تھنکنگ آوٴٹ لاوڈ‘ کے لیے کیلی کلارکسن، ٹیلر سوئفٹ، دا ویکنڈ اور برٹ ایوارڈز (برطانوی ریکارڈ انڈسٹری ٹرسٹ) میں اْن کی ساتھی ایلے گوڈلنگ کو شکست دے کر یہ ایوارڈ جیتا۔گلوکار نے ایوارڈ لیتے وقت کہا کہ ’میں گذشتہ چارسال سے اِن ایوارڈز میں شرکت کررہا ہوں لیکن کبھی نہیں جیتا اور ہر سال میرا خاندان مایوس واپس جاتا تھا اور مجھے انھیں وضاحت کرنا پڑتی تھی کہ کیوں (میں نے ایوارڈ نہیں جیتا)اس لیے اس ایوارڈ کے لیے بہت زیادہ شکریہ۔

برطانوی گلوکار اور نغمہ نگار ایڈ شیرن نے بھی بہترین انفرادی پاپ گانے کی کارکردگی کے لیے گریمی ایوارڈ جیتا۔لامار کو اپنے گانے آل رائٹ کے لیے بہترین ریپ (پاپولر موسیقی) گانے اور ریپ کارکردگی، بہترین ریپ اشتراک کے گانے کے ایوارڈز بھی ملے۔برطانوی راک میوزک بینڈ میوس نے بھی اپنی البم ”ڈرونز“ کے لیے ”بہترین راک البم “کا ایوارڈ جیتا۔اہم زمروں سے ہٹ کر ایمی وِن ہاوٴس نے اپنی زندگی پر بنائی گئی آصف کپاڈیا کی دستاویزی فلم ”ایمی“پر بیسٹ میوزک فلم “کا گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔