شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں ”شہری تعلیم کے فروغ میں نیوز رپورٹرز کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

منگل 16 فروری 2016 14:25

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے شعبہ میڈیا اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام شہری تعلیم کے فروغ میں نیوز رپورٹرز کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چانڈیو ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید چانڈیو نے کہا کہ میڈیا ریاست کا پانچواں ستون ہے اور میڈیا نے ہمیشہ عوام کے مسائل کی درست طریقے سے نشاندہی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہری تعلیم پر مزید توجہ کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرے میں شہری مسائل بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ محمد لاشاری سربراہ شعبہ میڈیا اسٹڈیز نے کہا کہ میڈیا معاشرے میں اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے ۔ تقریب کے اختتام میں طلبہ و طالبات نے مقررین سے سوالات بھی کیے۔ علاوہ ازیں لالا اسد پٹھان نے ڈی ایس این جی وین کے عملی امور کے متعلق طلبہ کو آگاہی دی، سیمینار میں احمد علی میمن، ندیم احمد، دستار علی چانڈیو اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :