مسلم لیگ(ن) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث ملک میں امن وامان کاقیام عمل میں آیا

منگل 16 فروری 2016 14:24

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء)مسلم لیگ(ن) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث ملک میں امن وامان کے قیام کے ساتھ معاشی ترقی کے دروازے بھی کھل گئے ہیں‘ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے صوبے کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما خلیل الرحمن خٹک نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک کو درپیش چیلنجزاورعوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کامیاب پالیسیوں سے مقابلہ کیا جس کی وجہ سے آج نہ صرف ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کے قیام میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی بلکہ ملک کو ترقی اورخوشحالی کے راستے پر گامزن کیا۔