پشاور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،4 مشتبہ افرادگرفتار

منگل 16 فروری 2016 14:22

پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دورن 2 افغان باشندوں سمیت 4 مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں موجود سبحان آباد کے علاقہ میں کیاگیا۔ جس میں2 افغان باشندوں سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے 50 سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ اور کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 20 مالک مکانوں کونوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :