فیکٹری میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کاسامان اورگاڑی جل گئی

منگل 16 فروری 2016 14:18

ملتان۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) بوسن روڈ پر واقع جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی سے سامان کے علاوہ فیکٹری میں کھڑی کاربھی جل گئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نیوشالیمارکالونی میں واقع محمود کی جوتوں کی فیکٹری میں گز شتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے پوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو1122کے فائرفائٹرز اطلاع ملنے پرموقع پرپہنچے اور دوگھنٹوں بعد آگ پر قابوپالیا۔آگ لگنے سے فیکٹری میں پڑے سامان کے علاوہ گاڑی بھی جل گئی۔مالک کے مطابق آگ لگنے سے 20لاکھ روپے کا نقصان ہواہے۔

متعلقہ عنوان :