فلمی صنعت کے بحران کے خا تمے و ترقی کے لئے مثبت اقداما ت کئے جا ئیں۔فلمی حلقے

منگل 16 فروری 2016 14:15

لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے متعدد نامور اداکاروں، ہدایتکاروں اور ہنر مندوں نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی مخا لفت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش بند نہیں کی جا ئے گی تب تک شا ئقین مقامی فلموں کی طر ف را غب نہیں ہو ں گے ۔ہدایت کار الطاف حسین نے بھی غیر قانونی طور پر بھا رتی فلموں کی نمائش روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ اپنی فلموں کی کا میا بی کے لئے ضروری ہے کہ ہم نئے مو ضو عا ت پر مبنی فلمیں بنا ئیں اور نئے چہروں کو متعا رف کرائیں اس طرح شا ئقین کی تو جہ خو د ہی غیر ملکی فلموں سے ہٹ جا ئے گی ۔ہدایت کار محمد طارق رومی نے کہا کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ مقامی فلموں کو نما ئش کے لیے سینما میسر نہیں جبکہ بھارتی تیسرے درجے کی فلموں کو فوری سینما مل جاتا ہے ۔ہدایت کار حسن عسکری اور اداکار با بر علی نے کہا کہ فلمی صنعت کے بحران کے خا تمے و ترقی کے لیے مثبت اقداما ت کئے جا ئیں۔