’پہلے میں‌جاوں گا‘۔۔ سٹی کورٹ میں‌دو قیدیوں کے مابین ہاتھا پائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 13:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء): سٹی کورٹ کی عدالت میں دو قیدیوں کے مابین ہاتھا پائی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں قیدی سٹی کورٹ لاپ اپ میں پہلے جانے پر گتھم گتھا ہو گئے۔

(جاری ہے)

دونوں قیدیوں کے مابین لڑائی میں ایک قیدی زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔