مسلم کانفرنس کے رہنما و ممبر مرکزی مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 16 فروری 2016 13:37

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما و ممبر مرکزی مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کو کمزور سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں آزاد کشمیر کے تمام حلقہ انتخابات سے مضبوط امیدواروں کے ساتھ انتخابی عمل میں اتریں گئے مسلم کانفرنس بغیر کسی اتحاد کے انتخاب لڑنا اچھی طرح جانتی ہے ‘مسلم کانفرنس کے تمام حلقہ انتخابات میں قد آور اور تجربہ کار امیدواران اسمبلی موجود ہیں جن کی مضبوط برادریاں اور وسیع حلقہ احباب موجود ہیں، مسلم کانفرنس ریاستی تشخص کی محافظ اور دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان ہے مراعات یافتہ طبقہ کی طرف سے جماعت سے غداری اور الزام تراشیاں ان کی کم عقلی اور بے وقوفی کا واضع ثبوت ہے جن لوگوں کو مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے آوارہ گلیوں پٹرول پمپوں اور گلی محلوں سے اٹھا کر اقتدار کی منازل تک پہنچایا جھنڈیاں اور مراعات دیں ان لوگوں کی طرف سے مسلم کانفرنس کی پیٹھ میں چھڑا گونپنا اور مجاہد اول کے خاندان کے خلاف الزم تراشیاں گھناؤنا فعل اور نمک حرامی کے مترادف ہے مجاہد اول کو اپنا روحانی باپ اور ڈولی چیڑھ کو اپنا سیاسی قبلہ ماننے والوں نے رائے ونڈ کو سیاسی قبلہ کہنا شروع کردیا مسلم کانفرنس کی بدولت جھنڈیاں اور وزارتوں کے مزے لوٹنے والے جماعت کے ساتھ بے وفائی کرنے کے بعد آج زلیل و رسوا ہورہے ہیں ، مسلم کانفرنس کسی بھی جماعت سے اتحاد کی بھیک نہیں مانگے گئی، غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد کشمیر کاریاستی تشخص بری طرح پامال کیا، آزاد کشمیر کا تشخص رائے ونڈ اور لاڑکانہ میں فروخت کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیری عوام کی نمائندہ جماعت ہے آزاد کشمیر میں موجودہ حکومت کی طرف سے جس قدر ریاستی تشخص پامال کیا اداروں کو تباہ کیا وہ قابل مذمت اقدام ہے ۔مسلم کانفرنس کو کمزور کرنا ریاست کوکمزور کرنے وار تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاز کرنے کے مترادف ہے کشمیر ی عوام ریاستی جماعت کی مضبوطی اور استحکام جبکہ غیر ریاستی جماعتوں کے خلاف میدان میں نکلیں مقبوضہ کشمیر کی طرح آزاد کشمیر سے بھی غیر ریاستی جماعتوں کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :