وسطی باغ میں تاریخی ورکر کنونشن کا کر کے ثابت کریں گے کہ وسطی باغ کے عوام عبدالرشید ترابی کے ساتھ ہیں

جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے امیر آزاد طارق کا کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 16 فروری 2016 13:37

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی حلقہ وسطی باغ کے امیر آزاد طارق نے کہا ہے کہ حلقہ وسطی باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے عبدالرشید ترابی کی ہدایت کے مطابق 10ہزار نئے ممبر بنا کر تاریخ رقم کریں گے ،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے عوام رابطہ مہم کے دوران کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ کے عوام موسمی اور کرپٹ لوگوں کو پہچان چکے ہیں جماعت اسلامی عوامی حقوق پر ڈاکے ڈالنے والوں کو کٹہرے میں لائے گی جماعت اسلامی نے یہاں کے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے ،میرٹ کی پامالی کرپشن ظلم اور نا انصافی کے خلاف جہاد کیا ہے اور یہ جہاد عدل و انصاف کے نظام کے قیام تک جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ چراہ گاہ نہیں اور نہ ہی یہاں کے عوام ایسے لوگوں کو اب قبول کریں گے جو الیکشن کے موسم میں نظر آتے ہیں اور اس کے بعد یہاں سے غائب ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں اس نظام کو بدلیں گے اور عبدالرشید ترابی کو حلقہ وسطی باغ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ کو چار زونز میں تقسیم کر لیا ہے اور زونز کی سطح پر یونین کونسل اور وارڈ کی سطح تک ممبر سازی مہم جاری ہے انہوں نے کہا کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں حلقہ وسطی باغ میں تاریخی ورکر کنونشن کریں گے ،اور یہ ثابت کریں گے کہ حلقہ وسطی باغ کے عوام کس کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :