مسلم لیگ (ن)میرپور کے رہنماء راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ کی صحافیوں ے بات چیت
منگل 16 فروری 2016 13:37
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)میرپور کے رہنماء راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں کا قتل عام کررہاہے کشمیری کسی بھی صورت آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارتی افواج کشمیری نوجوانوں کو شہید کرکے مسئلہ کشمیر کو پس پشت میں ڈالنا چاہ رہی ہے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں ے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
راجہ شبیر خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ آزادی کشمیریوں کا پیدائشی وبنیادی حق ہے وادی کے حالات کو خراب کرنے میں بھارت اوراس کی فوج اپنا گھناؤنا کردار ادا کررہی ہے بھارت کسی بھی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز سرینگر میں ہڑتال کے دوران پر امن مظاہرین پر بھارتی افواج کی طرف سے لاٹھی چارج کوئی نئی بات نہیں بھارت نے ہمیشہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کوروکنے کے لیے اپنا منفی رول ادا کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت اب کسی بھی صورت کشمیریوں کے دل سے پاکستان کی محبت کو نہیں نکال سکتا کشمیری پاکستان سے لازوال محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب کشمیر میں ہر جگہ پاکستانی پر چم لہرا رہے ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.