مسلم لیگ (ن) نے کبھی لاشوں کی سیاست نہیں کی ‘نکیال واقعہ میں سالار جمہوریت سردار سکند حیات کان کو ملوث کرنا افسوس ناک اور شرمناک ہے ‘نکیال واقعہ انتظامیہ اور حکومت کی غفلت سے پیش آیا ہے

منگل 16 فروری 2016 13:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر خواتین ونگ کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محترمہ عندلیب اکبر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی لاشوں کی سیاست نہیں کی نکیال واقعہ میں سالار جمہوریت سردار سکند حیات کان کو ملوث کرنا افسوس ناک اور شرمناک ہے نکیال واقعہ انتظامیہ اور حکومت کی غفلت سے پیش آیا ہے ‘اس میں مسلم لیگ ن کے قائدین کو ملوث کرنا درست نہیں اور جس طرح نکیال اور کوٹلی کے جلسوں میں سالا جمہوریت سردار سکندر حیات خان کے خلاف زبان استعمال کی گئی ہے وہ باعث شرم ہے اور نہ ہی یہ کوئی پارلیمانی زبان ہے اس طرح کی زبان استعمال کر کے ہم نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں اسطر ح کی الفاظ کسی ملک وزیر اعظم اور وزراء کو زیب نہیں دیتے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں سالاجمہوریت سردار سکندر حیات خان اور ان کے خاندان کا تحریک آزاد ی کشمیر اور آزاد خطہ کے عوام کیلئے بڑا اہم کردار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا محترمہ عندلیب اکبر نے کہاکہ سالار جمہوریت سردارسکندر حیات خان اس خطہ کے اندر تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں آج آزاد خطہ کے اندر جیتنی بھی تعمیروترقی ہوئی ہے وہ سالاجمہوریت کی مرہون منت ہیں پیپلز پارٹی کے قائدین صبر وتحمل کا مظاہرے اور جوڈیشنل انکواری کی رپورٹ کا انتظا کر کریں انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں بھی ایک قیمتی جان کا افسوس ہے لیکن اس کو سیاسی ایشو نہ بنایا جائے انشاللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور راجہ فاروق حیدر خان وزیر اعظم ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :