جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کا اجلاس سے خطاب
منگل 16 فروری 2016 13:35
باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے اس کو اور مضبوط کیا جائے،مارچ میں آزاد کشمیر اور مہاجرین کے تمام حلقوں میں ورکر کنونشن کی بھرپور تیاری کی جائے،مارچ میں حلقہ وسطی باغ میں تاریخ ساز ورکر کنونشن کیا جائے گا جس کے لیے ڈور ٹو ور عوام رابطہ مہم کو تیز کیا جائے حلقہ وسطی باغ میں 10ہزار نئے ممبر بنائے جائیں،فرسودہ نظام اپنی طبعی مدت پوری کر چکا ہے اب یہ برقرار نہیں رہ سکتا ،میرٹ پامال کر کے دھڑا دھڑ جیالا نوازی میرٹ کا قتل ہے ،آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں جو تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بنیادی کردار ادا کریں گے ،لاکھوں بوگس ووٹوں کو ختم کر کے نادرا ریکارڈ کے مطابق ووٹر فہرستیں مرتب کی جائیں ،چیف الیکشن کمشنر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر انتخابات کا ضابطہ اخلاق طے کروائیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حلقہ وسطی باغ میں ذمہ داران کارکنان اور حامیان بھرپور عوام رابطہ مہم چلائیں نئے لوگوں کو جماعت میں شامل کریں موثر افرادتک دعوت پہنچائیں ،فرسودہ اور کرپٹ نظام اپنی طبعی مدت پوری کرچکا ہے ادارے تباہ کر دئیے گئے ہیں کرپشن رشوت اور اقرباپروری نے معاشرے کی چولیں ہلا دی ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن پوری طاقت کے ساتھ میدان میں نکلیں اور اس نظام کو بدلیں ان سارے مسائل کا حل دیندار اور با صلاحیت قیادت ہی ہے ،تحریک آزادی کشمیر جس مرحلے پر ہے اس کا تقاضا بھی ہے کہ بیس کیمپ میں ایسی حکومت قائم ہو جو تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچا سکے ،انہوں نے کہا کہ آمدہ انتخابات اہمیت کے حامل ہیں جماعت اسلامی کے کارکن ان کو چیلنج سمجھیں جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کے لیے کارکن اپنے گھروں سے نکلیں ۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.