کراچی: اتحاد ٹاﺅن سے مبینہ دہشتگردوں سمیت5 مطلوب ملزمان گرفتار‘سنگر چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 16 فروری 2016 13:35

کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے اتحاد ٹاﺅن سے مبینہ دہشتگردوں سمیت پانچ مطلوب ملزمان گرفتار اور سنگر چورنگی کے قریب نامعلو م افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

کرائم برانچ ون نے اتحاد ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کو مطلوب 5 ملزمان گرفتار کرلئے، ملزمان کا ایک ساتھی بلوچستان پولیس میں ہے،ملزمان قتل بھتہ خوری اغوابرائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ادھر سپرہائی وے کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد مارے گئے، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ادھر سینٹرل جیل سے اغوا برائے تاوان کا قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، غفلت برتنے پر جیل سپریٹنڈینٹ مرتضٰی شیخ کو معطل کردیا۔دوسری جانب سنگر چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور گزری میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :