ہالی ووڈ کی دنیا خواتین کیلئے بے حد سفاک ہے ‘ ڈکوٹا جانسن

منگل 16 فروری 2016 13:06

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ کی دنیا اگرچہ دیکھنے میں بڑی شاندار نظر آتی ہے تاہم یہ خصوصاً خواتین کیلئے بے انتہا سفاک ہے۔انھوں نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب وہ کسی فلم میں کوئی بولڈ کردار ادا کرتی ہیں تو لوگ انھیں اسی کردار کے حوالے سے ٹریٹ کرنے لگتے ہیں جو انھیں بے حد ناپسند ہے۔

ڈکوٹا جانسن ”ففٹی شیڈز آف گرے “ میں مقبول ترین کردار مس سٹیل کا کردار ادا کر چکی ہیں جو مردوں میں خاص دلچسپی لیتی نظر آتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ بیشتر لوگ انھیں انکے فلم میں ادا کیے کردار کے مطابق خیال کرتے ہوئے بے تکلف ہونے کی کو شش کرتے ہیں تاہم وہ کسی ایرے غیرے کے ہاتھ آنے والوں میں سے ہر گز نہیں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے راک سٹا ر میٹ ہٹ بوائے فرینڈ سے علیحدگی کے بعد تاحال سنگل ہیں۔

26سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں مردوں میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے وہ صرف اپنے کے بارے میں سوچنا اور اس میں بہتری لانا ذیادہ اہم سمجھتی ہیں۔واضح رہے اداکارہ ”ففٹی شیڈز گرے “فرنچائز کی نئی آنے والی فلم ”ففٹی کلرزڈارکر“ میں بھی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

متعلقہ عنوان :