آیوشمن کھرانا پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اداکاری کیلئے بے تاب

منگل 16 فروری 2016 13:05

آیوشمن کھرانا پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اداکاری کیلئے بے تاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار آیوشمن کھرانا کا کہنا ہے کہ انھیں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ فلم میں اداکاری کی پیشکش کیے جانے کی بے حدخوشی ہے۔اداکار نے کالا گھوڑا آرٹس فیسٹیول میں شرکت کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم ”میری پیاری بندو“ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اداکاری کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں پس انھیں شدت سے فلم کی شوٹنگ کے آغاز کا انتظار ہے۔ واضح رہے آیوشمن کھرانا اداکاری کے ساتھ ساتھ موسیقی کی دنیا سے بھی منسلک ہیں۔ انھوں نے اب تک ”وکی ڈونر“کیلئے ”پانی دا رنگ“ اور ”نوٹنکی سالا “کیلئے ”ساڈی گلی آجا“جیسے گانے گائے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انھیں فلموں میں اداکاری سے ذیادہ گانا ،گانا پسند ہے۔یاد رہے میری پیاری بندو میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا بھی اداکاری کے ساتھ اپنی آواز کا جادو چلاتی نظر آئیں گی