نیرجا میں پاکستان کو نامناسب انداز میں دکھانے کی کو شش نہیں کی گئی ‘شبانہ اعظمی

منگل 16 فروری 2016 13:03

نیرجا میں پاکستان کو نامناسب انداز میں دکھانے کی کو شش نہیں کی گئی ‘شبانہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) ہندی سینما کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ انکی نئی آنے والی فلم ”نیرجا“میں ہمسایہ ملک پاکستان کے تشخص کو نامناسب انداز میں پیش کرنے کی ہرگز کو شش نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے بھارتی اداکارہ سونم کپور کی بائیو پک ”نیرجا“کی پاکستان میں نمائش پر سینسر بورڈ کی مداخلت کے بغیر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی وزارت تجارت کی جانب سے فلم پر پابندی عائد کرتے ہوئے مو قف اختیار کیا گیا تھا کہ مذکورہ فلم میں پاکستان کے کردار کو نامناسب انداز میں دکھانے کی کو شش کی گئی ہے۔شبانہ اعظمی نے حال میں میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال سلیکشن کمیٹی کی جانب سے فلم نہیں دیکھی گئی انھیں مکمل یقین ہے جب وہ فلم دیکھ لیں گے تو انھیں اندازہ ہو جائے گا پاکستان کو کسی صورت نامناسب انداز میں پیش نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے سونم کپور کی نیرجا درحقیقت 1986ء میں بھارت کے اغواء ہونے والے طیارے میں اپنی جان کی قربانی دے کر359مسافروں کی زندگیاں بچانے والی ایئر ہوسٹس نیرجا بھنوٹ کی زندگی پر فلمائی گئی ہے

متعلقہ عنوان :