ودیا بالن پرائڈ آف کیرالہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب

منگل 16 فروری 2016 13:03

ودیا بالن پرائڈ آف کیرالہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) اداکارہ ودیا بالن فنی سفر کے دوران متعدد شاہکار فلموں میں لازوال کردار ادا کرنے پر خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ کی فنی خدمات کے پیش نظرانھیں ورلڈ ملیالی کونسل اور کیرالی ٹی وی کی جانب سے پرائڈ آف کیرالہ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔38سالہ اداکارہ کی جانب سے ایوارڈ وصول پانے کے بعد کیرالہ سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر یہ خبر اپنے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی طرف سے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے لی گئی تصویر کے ساتھ پیغام میں ورلڈ ملیالی کونسل اور کیرالی ٹی وی کا اس اعزاز سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کیا گیا۔نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ فنی سفر کے دوران ”پرینیتا“، ”پا“ ، ”نو ون کلڈ جیسیکا“ ، ”ڈرٹی پکچرز“ اور ”کہانی “جیسی فلموں میں لازوال کردار ادا کر چکی ہیں۔ اداکارہ کی نئی آنے والی فلموں میں ”ٹی ای تھری این “ اور ”کہانی 2“ شامل ہیں