زین ملک نے محبت کی خاطر بالوں کو گلابی رنگ میں رنگ لیا

منگل 16 فروری 2016 13:01

زین ملک نے محبت کی خاطر بالوں کو گلابی رنگ میں رنگ لیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) سابق ون ڈائریکشن بینڈ کے ممبر گلوکار زین ملک نے محبوبہ کی خوشی کی خاطر اپنے بالوں کو گلابی خضاب سے رنگ لیا ہے۔فیمیل فرسٹ ڈاٹ کو ڈاٹ یوکے کی رپورٹ کے مطابق ملک اس سے قبل اپنے بالوں کو سبز، خاکستری اور سنھرے رنگوں میں رنگ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں گلوکاراپنی مختلف رنگوں میں رنگے بالوں والی تصاویرگاہے بگاہے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

23سالہ زین ملک کی جانب سے حال ہی میں اپنی نئی لک کے ساتھ لی گئی شرٹ لیس تصویر بھی سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کی گئی۔اس مرتبہ ملک نے اپنے بالوں کی جڑوں کو سیاہ چھوڑتے ہوئے صرف سروں کو گلابی رنگ دیا ہے۔ زیر نظر تصویر میں گلوکار نے سر کی سائیڈوں سے بالوں کو ترشوا کر صرف اوپری رخ کے بالوں کو لامبا چھوڑ کر گلابی رنگ کیا ہے