سونم کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو لوگو ں کی طرف توجہ دینا بند کر دیں،انیل کپور

منگل 16 فروری 2016 12:38

سونم کو کامیابی حاصل کرنی ہے تو لوگو ں کی طرف توجہ دینا بند کر دیں،انیل ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء)بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور کا کہنا ہے کہ میرے لئے کسی چیز میں تبدیلی لانا مشکل ہے، انہوں نے کہامیرے پاس کرنے کے لیے بہت کام ہیں تاہم کسی چیز میں تبدیلی لانا ان کے لیے سب سے زیادہ مشکل کام ہے،میں حقیقی زندگی میں بے حس سادہ اور اپنے کام سے کام رکھنے والے والا انسان ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔

انیل کپور کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پیشے کے حوالے سے کسی چیز کو تخلیق تو کرسکتے ہیں تاہم اس میں تبدیلی لانا ان کے بس سے باہر ہے۔انکا کہنا تھا کہ انہیں اکثر اوقات لگتا ہے کہ وہ اپنے کاموں میں خود سے کوئی تبدیلی نہیں کر پائیں گے پس یہ کام کسی اور شخص کو کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان کی طرح ان کے بچے بھی پیسے کے لالچ کے بغیر اچھی چیزوں کو تخلیق پر یقین رکھتے ہیں،انیل کپور نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے سے کہہ دیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرو،انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والے بہت سے نوجوان صرف سستی شہرت اور راتوں رات کامیابی کے لیے تک و دو کرتے نظر آتے ہیں لیکن کچھ وقت گزرنے کے بعد دوبارہ کبھی بڑی سکرین پر نظر نہیں آتے،اپنی بیٹی اداکارہ سونم کپور کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو لوگوں کی طرف توجہ دینا بند کر دیں۔

۔