ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پربات کرنااداکاروں کا حق ہے،پریانکاچوپڑا

منگل 16 فروری 2016 12:36

ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پربات کرنااداکاروں کا حق ہے،پریانکاچوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ مجھے ایسا ہمسفرچاہیے جو مجھے ہمیشہ خوش رکھے،انہوں نے کہا کہ وہ چیزوں سے بہت جلد اکتا جاتی ہیں اور ان سے پیچھا چھڑا نا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا،33سالہ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ نکا جیون ساتھی ایسا شخص ہو جو انہیں ہر لمحہ خوش رکھے تاکہ وہ اسے ہر پل اپنے دل میں بسائے رکھیں،پریانکا کا کہنا تھا کہ اکیڈمی ایوارڈ کے لیے بے قرار ہوں وہ دیوانہ بانا دینے والی رات ہو گی،پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ میں نے کزشتہ سال کافی کامیابیاں حاصل کیں اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی خواہاں ہوں،میں نے رواں برس کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا ہے اور اس پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ آرٹسٹوں کا کام اگرچہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے تاہم وہ بے حد تک متاثر کر سکتی ہیں،اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت پر بیان دینے والے اداکاروں کے بیانات کو سیاست کا رنگ دے کر عوام کے سامنے پیش کرنا درست نہیں ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :