ہالی وڈ کی نئیفلم ’الیجوانٹ‘ کا ٹریلر جاری

منگل 16 فروری 2016 11:48

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 فروری۔2016ء) ہالی وڈ کی نئیفلم ”الیجوانٹ“ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچر سیریز ’ڈائی ورجنٹ‘ سلسلے کی تیسری فلم ”الیجوانٹ“ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی گذشتہ دونوں فلموں کی طرح خطروں سے کھیلنے والی ایک لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار مشہور اداکارہ شائیلین وڈلی نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں تھیو جیمز، زوئے کریوٹز، نومی واٹس اور جیف ڈینیل شامل ہیں۔ایکشن، ایڈونچر اور تھرل سے بھرپوریہ فلم 18مارچ کو امریکی سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :