پشاور پولیس ، سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،4 مشتبہ افرادگرفتار

منگل 16 فروری 2016 11:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء ) پشاورپولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دورن 2افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن تھانہ تہکال کی حدود میں سبحان آباد کے علاقہ میں کیاگیا جس میں دو افغان باشندوں سمیت چار مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس کی مدد سے پچاس سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔ اور کرایہ داروں کے کوائف نہ دینے پر 20 مالک مکانوں کونوٹسز بھی جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :