اب نشہ کرنے کے لیے منشیات ضروری نہیں۔ ہیڈ فون کو ہی کان پر لگا لیں

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 فروری 2016 00:28

اب نشہ کرنے کے لیے منشیات ضروری نہیں۔ ہیڈ فون کو ہی کان پر لگا لیں

منشیات کے استعمال کی بجائے ہیڈ فون کو کانوں پر لگا کر بھی دماغی سکون حاصل کیاجا سکتا ہے، یہ ہیڈ فون انسان کو وہی سرور دیتےہیں، جو منشیات دیتی ہیں۔
ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ہیڈ فون اور واک مین جیسی ڈیوائس کی بدولت دماغ کو منشیات کی طرح ہی سکون پہنچایا جا سکتا ہے۔
نروانا(Nervana) الیکٹرک کرنٹ کے ذریعے دماغ کو سرور دیتی ہے۔

(جاری ہے)

نروانا ڈیوائس بنانے والوں کا کہنا ہے کہ وہ صارفین کو اس خوشگوار تجربے سے روشناش کراتے ہیں، جس سے وہ پہلے کبھی دوچار نہیں ہوئے ہوتے۔


کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیڈفون کانوں پر لگا کر سننےسے دماغ میں خوشگوار احساس پیدا کرنے والے کیمیکل سیروٹونن، اوکسیٹوسن اور ڈوپامن خارج ہوتے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہیڈفون سے میوزک سننے سے انسان وہیں پہنچ جاتا ہے، جہاں جانا چاہتا ہے۔
نروانا ہیڈ فونز کی قیمت 299 ڈالر ہے، اگر یہ دماغ کو سکون پہنچا سکیں تو نشے کے عادی افراد اپنا ”نشہ“ تبدیل کر کے اچھے خاصے پیسے بچا سکتے ہیں۔