وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مسلم باغ میں طالبہ کی خودکشی کا نوٹس لے لیا ، کالج کے پرنسپل اور کلرک معطل ،ثناء اللہ زہری نے واقع کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی تین سے چار روز میں رپورٹ پیش کرے گی

منگل 16 فروری 2016 00:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے مسلم باغ میں طالبہ کی خود کشی کا نوٹس لیتے ہوئے گرلز کالج کے پرنسپل اور کلرک کو معطل کر دیا ، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری نے مسلم باغ میں طالبہ کی خودکشی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے جو تین سے چار روز میں تحقیقات کرکے واقع کی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرے گی جس کے بعد واقع کے ذمہ داروں کا تعین ہو گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر مسلم باغ گرلز کالج کے پرنسپل اور کلرک کو معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :