پنجاب اسمبلی‘ سپیکر رانا محمد اقبال خان نے ڈاکٹر فرزا نہ ندیر کوعمران خان کے خلاف بات کر نے سے سختی سے روک دیا

منگل 16 فروری 2016 00:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15فروری۔2016ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے (ن) لیگ خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر فرزا نہ ندیر کو تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے خلاف بات کر نے سے سختی سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کے کشمیر تقسیم فارمولے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کیا توسپیکر رانا محمد اقبال خان نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے انکو سختی سے روک دیا اور کہا کہ آپ اس معاملے پر بات نہ کر یں اسکے باوجود فرزانہ نذیر نے بولنے کی کوشش کی تو سپیکر نے انکا مائیک ہی بند کرودایا جس پر فرزانہ نذیر خاموش ہو گئیں ۔

متعلقہ عنوان :