پاکستان عراق تعمیر نو کیلئے عراق کو ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کاخواہاں ہے، عراق کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں

وفاقی وزیر دفاعی پیداوارکی عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم سے ملاقات میں بات چیت

پیر 15 فروری 2016 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) دفاعی پیداوار کے وزیرراناتنویر حسین نے کہاہے کہ پاکستان عراق میں تعمیر نوکیلئے ہرممکن حدتک عراق کی مدد کرنا چاہتاہے۔ وہ پیر کو یہاں جمہوریہ عراق کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم کے ساتھ ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اورعراق دفاعی شعبہ میں وفود کے تبادلہ جات میں تعاون کرتے رہے ہیں،پاکستان عراق کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کی حمایت کرتاہے۔

وزیربرائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے توقع ظاہر کی کہ اس ملاقات کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا،پاکستان عراق کو ہنرمند اورغیرہنرمند افرادی قوت کی فراہمی کا خواہاں ہے۔عراقی سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم نے مشترکہ منصوبوں کی اہمیت کے بارے میں اظہارخیال کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورعراق کو دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن کا سامناہے۔

متعلقہ عنوان :