مریض سے اچھے انداز میں گفتگو اور حسن سلوک ہر بیماری کا آدھا علاج ہے، پروفیسر خالد مسعود

پیر 15 فروری 2016 22:39

لاہور۔15 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرزکے لئے تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے زیرتربیت ڈاکٹرز اور امراضِ بچگان سے متعلق سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی سینئر نائب صدر سی پی ایس پی پروفیسر خالد مسعودگوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنلزم دور حاضر کی اہم ترین ضرورت ہے جس کو ہر تربیتی کورس کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

سی پی ایس پی نے اِسی کے پیشِ نظرزیرتربیت ڈاکٹرز کے لئے یہ کورس لازمی قرار دیا ہے۔شعبہ طبی نظام میں مریض اور اس کی صحت اہم ترین حصہ ہے اور مریض سے اچھے انداز میں گفتگو کرنا اور حسن سلوک ہر بیماری کا آدھا علاج ہوتا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ تمام زیرتربیت ڈاکٹرز مستقبل میں پروفیشنلزم کی اعلٰی ترین اقدار کو اپنائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چلڈرن اسپتال کی تعریف کرتے ہوئے اسے سی پی ایس پی سے الحاق شدہ بہترین ادارہ قراردیا۔

چیف گیسٹ پروفیسر ساجد مقبول نے ڈین چلڈرن اسپتال کو مسلسل کورس کے انعقاد پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ یہاں کے تربیت یافتہ ڈاکٹرز عوام الناس کی بہترین خدمت سرانجام دیں گے۔اس موقع پر ڈین چلڈرن اسپتال پروفیسر مسعود صادق اور پروفیسر ہارون حامد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :