سابق سینئر سفارتکار اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر بی اے ملک کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان
پیر 15 فروری 2016 22:22
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) سابق سینئر سفارتکار اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر بی اے ملک نے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
(جاری ہے)
مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں صحت مند تبدیلی کے ایجنڈے پر گامزن ہے وہ تحریک انصاف کے منشور کی مکمل حمایت کرتے ہوئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف ملک میں تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی منزل ضرورحاصل کریں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کا ایجنڈا مکمل کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.