چوہے نے نجی ائیر لائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ کر ادی

پیر 15 فروری 2016 22:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) چوہے نے نجی ائیر لائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ کر ادی ۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ائیرلائنز کی پرواز ائیر بس407نے 180مسافروں کو لے کرلاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا لیکن انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ چوہے نے طیارے میں گھس کر اس کی تاریں کتر ڈالی ہیں جس کے باعث پائلٹ نے پرواز لیجانے سے انکار کر دیا اور اسے منسوخ کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

پرواز منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :