بھارت نے پاکستان کو طیاروں کی فراہمی پر اپنی بد نیتی کو آشکار کیا ہے ‘ منظور وٹو
ہمارے حکمران سبق سیکھیں اور بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھانے کی بجائے عالمی سطح پر ٹھوس خارجہ پالیسی کے ذریعے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں ‘ صدر پیپلزپارٹی پنجاب
پیر 15 فروری 2016 22:12
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پاکستان کو ملنے والے ایف 16 طیاروں پر بھارت کے واویلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ اسلحہ درآمد کرنے والا ملک ہے پاکستان کو طیاروں کی فراہمی پر بھارت نے اپنی بد نیتی کو آشکار کیا ہے ،ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت دہشت گردی کا سامنا ہے اور اُس کے لئے پاکستان نے دہشت گردی کی اس عالمی جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔
بھارت کے پاس فوج اور اسلحہ کے بہت بڑے ذخائر ہیں پاکستان کو 08 ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر ہی بھارت کا شور مچانا اصل میں اُس کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔ بھارت خود تو پوری دنیا سے اسلحہ کے خریدنے کے معاہدے کر رہا ہے ابھی کچھ عرصہ قبل بھارت امریکہ اور روس سے معاہدے کر چکا ہے پاکستان پہلے ہی اس بات کو عالمی سطح پر اُٹھا چکا ہے کہ بھارت نے اسلحہ کی دور میں خطے کو عدم استحکام کا شکار کیا ہے اور خاص طور پر پاکستان کا استحکام بھارت کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.