حکومت سیکورٹی مقاصد کیلئے فوجی اہلکاروں کی دستیابی کی صورت میں اگلے مہینے مردم شماری کرنے کیلئے پرعزم ہے ٗرانا محمد افضل
صوبائی حکومتیں آزادانہ منصفانہ اور شفاف انداز میں مردم شماری کرانے کیلئے افرادی قوت فراہم کریں گی ٗ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات
پیر 15 فروری 2016 22:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ حکومت سیکورٹی مقاصد کے لئے فوجی اہلکاروں کی دستیابی کی صورت میں اگلے مہینے مردم شماری کرنے کے لئے پْرعزم ہے۔پیر کو وقفہ سوالات کے دور ان پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے ایک سوال کے جواب میں بتایا مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت صوبائی حکومتیں آزادانہ منصفانہ اور شفاف انداز میں مردم شماری کرانے کیلئے افرادی قوت فراہم کریں گی۔
انہوں نے کہا مردم شماری کرانے کیلئے بارہ ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں بیس ارب 31 کروڑ اسی لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں۔منصوبہ بندی اور ترقی کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری سید ثقلین شاہ بخاری نے ایوان کو بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں توانائی کے چوبیس منصوبے بھی شامل ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ان میں سولہ منصوبے ترجیحی بنیاد پر آئندہ سال تک مکمل کیے جائیں گے ٗ باقی منصوبے قلیل' درمیانے اور طویل مدتی ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماہرین کی ایک ٹیم غربت کے براے میں رپورٹ تیار کررہی ہے جس کی بنیاد پر اگلے مالی سال کے دوران غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جائیں گے۔امور داخلہ کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فرقہ وارانہ دہشت گردی سے متعلق دو ہزار سٹرسٹھ مقدمے درج کیے گئے اور ایک ہزار آٹھ سواٹھارہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.