لاہور،پولیس نے پتنگ سازکو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں ،ڈور کی چرخیاں قبضہ میں لے لیں،ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب

پیر 15 فروری 2016 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) لاہور میں باغبانپورہ پولیس نے پتنگ سازکو گرفتار کر کے سینکڑوں پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں قبضہ میں لے لیں تاہم ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

باغبانپورہ پولیس کے مطابق دروغہ والا کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارکروہاں سے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے ملزم منیرکو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے موقع سے دو سو سے زائد پتنگیں اور ڈورکی چرخیاں بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پتنگ بازی کا سامان تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :