چیف سیکرٹری نے محکمہ خزانہ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دیدی

دو سپیشل سیکرٹریز ہونگے،تین نئے کارپوریٹ یونٹ ،ایڈیشنل سیکرٹریز کی بھی دو نئی آسامیاں تشکیل پائینگی

پیر 15 فروری 2016 21:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ خزانہ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری دیدی ، ایک کی بجائے دو سپیشل سیکرٹریزفرائض سر انجام دینگے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل ہوں نے محکمہ خزانہ کی ری سٹرکچرنگ کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے اس پر عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کر دئیے ہیں ۔ جس کے تحت محکمے میں دو سپیشل سیکرٹریز ہوں گے ۔تین نئے کارپوریٹ یونٹ جبکہ ایڈیشنل سیکرٹریز کی بھی دو نئی آسامیاں تشکیل پائینگی ۔

متعلقہ عنوان :