وزیراعلیٰ پنجاب کا رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

پیر 15 فروری 2016 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔